Institute of Punjabi and Cultural Studies, PU - Lahore

Farewell Party

آج بدھ 6 مئی 2026ء ساڑھے بارہ بجے شیرانی ہال، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور میں پنجابی ادبی مجلس انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سیشن 2025ء تا 2026ء کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بی ایس پنجابی میقات ہشتم اور پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق صاحب کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن صاحبہ تھیں۔ ان کے علاؤہ پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ قادری صاحبہ اور ڈاکٹر محمد عرفان الحق صاحب نے تقریب میں شرکت کی۔ طلباء کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ اساتذہ کرام نے پنجابی ادبی مجلس کی کارکردگی کو بہت سراہا اور طلباء کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق صاحب کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ تقریب کے اختتام پر پر تکلف ظہرانہ دیا گیا

Related News